ڈیزل کی قیمتوں میں25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2021
ڈیزل کی قیمتوں میں25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ
ڈیزل کی قیمتوں میں25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

 

 

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ خام تیل کی قیمتوں میں آئی زبردست تیزی کی وجہ سے اتوار کو گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن بعد 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جبکہ پٹرول کی قیمتیں 21 ویں دن بھی مستحکم رہیں ۔

اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کے روز 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا ۔ گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ۔

دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل بڑھ کر 89.07 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر رہا۔ امریکی تیل کے ذخائر تین سال کی کم ترین سطح پر آ نے اور قدرتی گیس کی پیداوارمیں کمی کی وجہ سے پچھلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی رہی ۔

اس کے بعد ہفتے کے آخر میں برینٹ کروڈ 78.099 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ۔ امریکی کروڈ بڑھ کر 73.98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگوکی جاتی ہیں ۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں : شہر —— پٹرول —— ڈیزل

دہلی ————— 101.19 —————— 89.07۔

ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔-107.26 —————— 96.68۔

چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 98.96 -—————- 93.69۔

کولکتہ ———— 101.62 —————— 92.17۔