راجیہ سبھا کا سرمائی اجلاس: 12 اراکین پارلیمان معطل

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-11-2021
راجیہ سبھا کا سرمائی اجلاس: 12 اراکین پارلیمان معطل
راجیہ سبھا کا سرمائی اجلاس: 12 اراکین پارلیمان معطل

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

راجیہ سبھا کے 12اراکین کو ایوان میں سلامتی اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی اور کرسی کی توہین کے لئے سرمائی اجلاس کی باقی مدت کے لئے معطل کردیا گیا ہے ۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے پیر کو ایوان بالا میں اس سلسلہ کی تجویز پیس کی جسے اپوزیشن اراکین کی مخالفت اور ہنگامہ کے درمیان صوتی وووٹ سے منظور کردیا گیا۔ جن اراکین کو سرمائی اجلاس کی باقی مدت کے لئے معطل کیا گیا ہے ۔

ان میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے الاورم کریم، کانگریس کی پھولو دیوی نیتام، چھایا دیوی و رما، ناصر حسین، اکھلیش پرساد، راج منی پٹیل، ریپون بورا اور ہندستانی کمیونسٹ پارٹی کے ونے وشوم، ترنمول کانگریس کی ڈولا سین، شانتا چھتری، شیوسینا کے پرینکا چترویدی اور انل دیسائی شامل ہیں۔

تجویز میں کہا گیا کہ ان اراکین نے مانسون اجلاس کے آخری دن ایوان میں شور و غل کیا اور سلامتی اہلکاورں کے ساتھ بدسلوکی کی اور کرسی کی توہین کی۔ تجویز میں ان اراکین کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سرمائی اجلاس کی باقی مدت کے لئے معطل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے اپوزیشن اراکین کے ہنگامہ کے درمیان اس تجویز پر ایوان کی رائے لی اور اعلان کیا کہ یہ تجویز صوتی ووٹ سے منظور کی جاتی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کردی۔