بڈگام میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2021
بڈگام میں تصادم
بڈگام میں تصادم

 

 

سری نگر: وسطی ضلع بڈگام کے موچھو علاقے میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک جنگجو کو ہلاک کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے موچھو میں ہفتے کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'موچھو بڈگام میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا۔ ایک اے کے 47 اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔ تلاشی آپریشن جاری ہے'۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے موچھو علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے جمعے کی رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوئوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں ایک جنگجو کو مارا جا چکا تھا جس کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ یو این آئی. ظ ح بٹ ۔ شا پ۔