پدم ایوارڈ- 2022 کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-08-2021
پدم ایوارڈ
پدم ایوارڈ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

پدم ایوارڈ- 2022 کے لئے نامزدگیاں 15 ستمبر 2021 تک وصول کی جائیں گی۔اس کے تحت تینوں بڑے شہری ایوارڈز آتے ہیں، جن میں پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری شامل ہیں۔

اس کااعلان 2022 میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جائے گا۔

آن لائن نامزدگیوں /سفارشات کاسلسلہ جاری ہے۔

پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر2021 ہے۔

پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں / سفارشات صرف پدم ایوارڈ پورٹل پر ہی وصول کی جائیں گی۔

https://padmaawards.gov.in 

حکومت نے پدم ایوارڈز کو’عوام کے پدم‘ میں تبدیل کردینے کا عہد کررکھا ہے۔

تمام شہریوں سے اس بنا پر درخواست کی جاتی ہے کہ وہ خواتین، درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبائل، معذور افراد اور سماج کے لئے بے لوث خدمات انجام دینے والے لوگوں میں ایسے با صلاحیت افراد کا پتہ لگائیں جن کی عمدہ کارکردگی اور حصولیابیاں حقیقتاً اعتراف کے لائق ہیں، اور ان لوگوں کےحوالے سے اپنی نامزدگیاں / سفارشات پیش کریں۔

نامزدگیوں / سفارشات میں وہ تمام متعلقہ تفصیلات درج ہونی چاہئے جن کی تشریح مذکورہ بالا پدم پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں کردی گئی ہے۔

ان تفصیلات میں بیان یا شکل میں ایک سند(زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ پر مشتمل) ہونی چاہئے جس میں اس سفارش کردہ شخص کے متعلقہ میدان/ شعبے میں غیر معمولی حصولیابی / خدمات کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہو۔

اس سلسلے میں تفصیلات داخلی امور کی وزارت کی ویب سائٹ پر ‘ایوارڈس اینڈ میڈلس’ کے عنوان کے تحت دستیاب ہیں:

www.mha.gov.in

ان اعزازات کے ساتھ جڑے قواعد و ضوابط اس لنک کے ساتھ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx