کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے وقف قانون ترمیمی بل کی مخالفت جامعہ مرکزالثقافۃ السنیہ میں گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں منعقدہ اکیڈمک میٹنگ میں سامنے آئی۔اکیڈمک اجلاس نے اعلان کیا ہے وہ اس ایکٹ کی شدید مخالفت کرتی ہے۔
شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ وقف ترمیمی بل وقف کے اسلامی تصور کو ختم کر رہی ہے۔اور اصل مقصد کوتباہ کر رہی ہے۔انڈین گرانڈ مفتی نے کہاکہ حکومت کو وقف بورڈکے ترمیمی قدامات سے باز رہنا چاہئے۔شیخ نے کہاکہ اس ترمیم سے وقف بورڈ کے اختیارات چھین جائینگے۔مرکزی حکومت مسلمانوں کو انکے حقوق واختیارات کو ختم کرنا چاہتی ہے۔شیخ نے کہاکہ حکومت کا یہ دعویٰ وقف املاک پر حکومت کے کنٹرول کو یقینی بناتی ہے محض بناؤٹی بات ہے جبکہ وقف املاک کا نظم ونسق قانون کے مطابق چل رہا ہے۔
شیخ نے کہاکہ وقف بورڈ کی بہتری اور اسکے فروغ وارتقا کی بات ہونی چاہئے۔ضرورت ہے وقف بورڈ کے متنازعہ اراضی کا معائنہ کیا جائے اور غاصبین کے چنگل سے وقف املاک کو آزاد کیا جائے۔ شیخ ابوبکر نے کہاکہ وقف املاک مسلم بزرگوں کے ذریعہ دئے گئے تحفے ہیں جوکہ مذہبی وخیراتی مقاصد کیلئے وقف ہیں۔وقف کی منشا کے خلاف اسے استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔شیخ نے کہاکہ سرکار کو پہلے مسلم دانشوراں،علما اور تنظیم سے صلاح ومشہورہ کرنا چاہئے۔تاکہ جو بھی خامیاں ہوں اسے درست کیا جاسکے۔اس طرح کے ترمیمی ایکٹ سے مسلمانوں کو دی گئی مذہبی آزادی کو چھین لینا چاہتی ہے۔جو کہ ہرگزقبول نہیں ہے۔