کشمیر:این آئی اے نے4دہشت گردوں کے جاری کئے پوسٹر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-12-2022
کشمیر:این آئی اے نے4دہشت گردوں کے جاری کئے پوسٹر
کشمیر:این آئی اے نے4دہشت گردوں کے جاری کئے پوسٹر

 

 

سری نگر:  نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے کشمیر کے کئی حصوں میں پوسٹر لگائے ہیں، جس میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی فرنٹ تنظیم، مزاحمتی محاذ(TRF) سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کے بارے میں معلومات طلب گئی ہیں۔

 دو پاکستانی شہری سمیت چار دہشت گرد، ہندوستان میں تشدد کے لیے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بنیاد پرستی، تحریک دینے اور بھرتی کرنے کی سازش کے سلسلے میں این آئی اے کو مطلوب ہیں۔

تحقیقاتی ایجنسی پہلے ہی چاروں دہشت گردوں میں سے ہر ایک کے لیے 10 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کر چکی ہے۔

 حکام نے بتایا کہ پوسٹرز میں سلیم رحمانی عرف 'ابو سعد'، جو سندھ کے نواب شاہ کا پاکستانی شہری ہے۔ اور قصور کے شنگ مانگا کے سیف اللہ ساجد جاٹ اور سری نگر کے اس کے مقامی ساتھی سجاد گل اور جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈوانی پاین کے باسط احمد ڈار ہیں۔

 این آئی اے نے اپنا ای میل ایڈریس، فون نمبر اور واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نمبر بھی دیے ہیں تاکہ عوام کو معلومات فراہم کی جا سکیں۔

این آئی اے نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ اطلاع دینے والے کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔