اینٹیلیا کیس: این آئی اے کی چارج شیٹ میں کئی انکشافات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-09-2021
 این آئی اے
این آئی اے

 


اآواز دی وائس، ممبئی

اینٹیلیا کیس میں این آئی اے کی چارج شیٹ میں کئی انکشافات ہوئے ہیں۔

این آئی اے نے سچن و اجے کو کلیدی ملزم قرار دیا ہے۔

چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کیس کے گواہ منسوکھ ہیرن کو واجے نے قتل کیا تھا۔

اس کے لیے اس نے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما کو سوپاری دی۔

چارج شیٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ واجے نے خود جلیٹن کو اسکارپیو میں رکھا تھا۔

وہ اس گاڑی کو چلا رہے تھے۔

انھوں نے گاڑی میں ایک دھمکی آمیز کاغذ بھی چھوڑا تھا، جس میں مکیش امبانی اور نیتا امبانی کو مخاطب کیا گیا تھا۔

واجے اور اس کے ساتھی مکیش امبانی سے تاوان کی بڑی رقم وصول کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔