نیتا جی کا یوم پیدائش ۔وزیراعظم کا خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2021
وزیر اعظم  نریندر مودی کا نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خرتاج عقیدت
وزیر اعظم نریندر مودی کا نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خرتاج عقیدت

 

آج ملک  نیتاجی سبھاش چندر بوس کا یو م پیدائش منا رہا ہے،جنگ آزادی کے ایک عظیم مجاہد کو ملک خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے  بھی عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مودی نے ایک ٹویٹ کیا،"عظیم مجاہد آزادی اور بھارت ماتا کے سچے سپوت نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان سالگرہ کے موقع پر صدہا سلام۔ شکر گذار قوم، ملک کی آزادی کی خاطر ان کی قربانی اور لگن کو ہمیشہ یاد رکھے گی"۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیتا جی کی سالگرہ کو پورے ملک میں ہر سال یوم جرأت (پراکرم دیوس) کے بطور منایا جائے گا۔  مودی خود آج کولکاتا میں اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کریں گے۔