مظفر وانی نے 15 اگست کو ہندوستانی پرچم نہ لہرانے کی تردید کردی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2021
 مظفر وانی
مظفر وانی

 

 

سری نگر :کشمیر میں 2016 میں مارے جانے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے والد مظفر وانی نے 15 اگست کو ہندوستانی پرچم نہ لہرانے پر سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی افواہوں کی تردید کی۔

ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا"آپ نے مجھ سے دو چیزیں پوچھی ہیں ۔ ایک ، کہ مجھے جھنڈا لہرانا ہے اور مجھے خبردار کیا گیا ہے۔ یہ ایک افواہ ہے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ ان کے استعفیٰ سے متعلق افواہیں بھی غلط ہیں۔ میرے نام پر کوئی خاص حکم جاری نہیں کیا گیا ۔15 اگست کو ہندوستانی پرچم لہرانے کے لیےاور نہ ہی میں استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر جو بھی ہے وہ غلط ہے اور افواہیں ہیں۔

 وانی نے کہا کہ یہ صرف بے بنیاد افواہیں ہیں اور پولیس کو تحقیقات کرنی چاہئیں کہ افواہیں کون پھیلا رہا ہے۔