ممبئی:سلمان خان کی رہائش گاہ کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات ،جگہ جگہ ناکہ بندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-03-2023
ممبئی:سلمان خان کی رہائش گاہ کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات ،جگہ جگہ ناکہ بندی
ممبئی:سلمان خان کی رہائش گاہ کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات ،جگہ جگہ ناکہ بندی

 

ممبئی: ممبئی پولیس نے اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے جاچکے ہیں اور شمال مغربی ممبئی کے علاقہ باندرہ میں جگہ جگہ ناکہ بندی رکھی گئی ہے،یہاں پولیس کے ایک پورے دستے کو باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی چیکنگ کو یقینی بناتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارکو دھمکی کے بعدان کی رہائش گاہ پر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے اوران کے اہل خانہ کو تشویش ہے۔

ذرائع نے کہا، "سلمان خان کے خاندان اور ان کی ٹیم کے سبھی لوگ ان کی حفاظت کے بارے میں سنجیدہ اور بہت فکر مند ہیں۔ ان نئی دھمکیوں نے چیزوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ پولیس نے اچھا جواب دیا ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ حفاظتی انتظامات مناسب ہوں۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے شیڈول میں تبدیلی کی سفارش کی ہے اور کہا، "ان کی ٹیم کو اگلے چند دنوں تک کسی بھی زمینی پروگرام سے گریز کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ان کی ایک فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے اور انہیں اس کے مطابق کسی بھی پروموشنل سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔سلمان کی کسی کا بھائی کسی کی جان فلم اپریل میں ریلیز ہونے والی ہے۔ پروموشنل سرگرمیاں جو عام طور پر ایک مہینہ پہلے شروع ہوتی ہیں ان کی سیکورٹی پر زیادہ توجہ کے ساتھ منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اداکار فی الحال ممبئی میں تعینات نہیں ہے اور اس بات کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ ان کی واپسی کب ہوگی۔