ممبئی: اغوا ہونے والی بچی 9 برس بعد گھر لوٹ آئی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 ممبئی: اغوا ہونے والی بچی 9 برس بعد گھر لوٹ آئی
ممبئی: اغوا ہونے والی بچی 9 برس بعد گھر لوٹ آئی

 

 

ممبئی: شہر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2013 میں اغوا ہونے والی لڑکی پوجا نو برس بعد اپنے گھر والوں کو مل گئی ہے۔  2013 میں سات سالہ پوجا اپنے بھائی کے ساتھ سکول جارہی تھی لیکن راستے میں ہینری جوزف ڈی سوزا نامی ایک شخص نے اسے آئس کریم کھلانے کے بہانے اغوا کرلیا اور اپنے ساتھ لے گیا۔

ہینری نے پوجا کو اس وجہ سے اغوا کیا کہ اس کی کوئی اولاد نہ تھی اور اغوا کرنے کے بعد پوجا کو ہاسٹل بھیج دیا جہاں اس کا نام عینی ڈی سوزا رکھ دیا گیا، لیکن اولاد ہونے کے بعد پوجا کو واپس گھر لے آیا جہاں اسے گھر کے کام کاج پر لگا دیا گیا۔

خبر کے مطابق ایک روز شراب کے نشے میں دھت ہوکر ہینری نے پوجا کو یہ بتایا کہ وہ اس کی سگی اولاد نہیں ہے جس کے بعد پوجا نے اپنے دوستوں سے مل کر انٹرنیٹ پر 'مسنگ پوجا' کے بارے میں سرچ کرنا شروع کیا اور ان فون نمبروں پر کال کرنے کی کوشش کی جو اس وقت تلاشِ گمشدگی کے لیے پوسٹروں پر دیے گئے تھے۔

بالآخر نو سال کے بعد پوجا کا اپنے کسی عزیز سے رابطہ ہوا جس نے اسے اس کے گھر والوں سے وڈیو کال پر بات کروائی اور پوجا کو اپنے گھر والے مل گئے۔ پولیس کے مطابق پوجا کو اغوا کرنے والے ہینری جوزف ڈی سوزا اور اس کی بیوی کواغوا اور غیر قانونی مشقت کے جرائم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پوجا کے والد اس دوران انتقال کرچکے ہیں اور وہ اب اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ رہے گی۔ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹویٹ وائرل ہے جس میں انھوں نے پوجا کے ملنے کے بعد 2015 میں پوجا کے ہی بارے میں کیے گئے ٹویٹ کا سکرین شاٹ لگایا ہے۔

Awaz

اس ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے ہیں۔ آہیسوا لکھتی ہے کہ ’امید کرتی ہوں بچی کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہوگا، اس کے بچپن کے تمام اہم سال ضائع ہوجاتے ہیں، خدا سے ان کے روشن مستقبل کی دعا ہے۔‘

شش کہتے ہیں کہ ’بیچاری بچی، اگرچہ اب ہم اس کے والدین اور اپنوں کے بغیر گزرا وقت واپس نہیں لا سکتے لیکن ہم یہ امید کرسکتے ہیں کہ ان سالوں میں اس کے ساتھ کچھ برا نہ ہوا ہو۔