عدالت نے نواب ملک کو دی نجی اسپتال میں علاج کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-05-2022
عدالت نے نواب ملک کو دی نجی اسپتال میں علاج کی اجازت
عدالت نے نواب ملک کو دی نجی اسپتال میں علاج کی اجازت

 


آواز دی وائس،ممبئی 

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعہ کو این سی پی کے وزیر نواب ملک کو نجی اسپتال میں علاج کی اجازت اسوقت دی جب سرکاری جے جے اسپتال کی جانب سے یہ رپورٹ پیش کی گئی کہ اسپتال میں ان کے علاج کے لیے جو ٹیسٹ درکار ہے وہ دستیاب نہیں ہیں۔

عدالت نے اس ضمن مختصر حکم نامہ جاری کیا ہے جبکہ تفصیلی حکم نامہ جاری کئے جانا باقی ہے۔ نواب ملک کو گزشہ دنوں عدالت کی ہدایت پر جے جے اسپتال میں انکا علاج چل رہا تھا لیکن کوئ افاقہ نہیں ہوا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے وکیل نے اس تعلق سے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، ملک کو جے جے اسپتال اور سائن اسپتال لے جایا گیا لیکن عدالت کے حکم کے باوجود داخل نہیں کیا گیا۔

اس پر ملک کے وکیل نے عدالت کو بتلایا نواب ملک کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال لے جانے کے بجائے انہیں داخل کر کے تمام مطلوبہ ٹیسٹ اور علاج کروانے کی ضرورت ہے۔

وکیل دفاع نے یہ بھی کہ نواب ملک سرکاری سمیت سرکاری اسپتال میں علاج کے اخراجات برداشت کرنے تیار ہے نیز عدالت صرف انکی حفاظت کے لیے درکار پولیس مہیا کرانے کی ہدایات جاری کریں۔