ایک ہی جرم کے لیے متعدد ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکتی :ہائی کورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2021
دہلی ہائی کورٹ
دہلی ہائی کورٹ

 

 

نئی دہلی :دہلی ہائی کورٹ نے کہا - ایک ہی جرم کے لیے متعدد ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکتی ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ پولیس ایک ہی واقعہ کے لیے پانچ ایف آئی آر درج نہیں کر سکتی۔

عدالت نے یہ مشاہدہ دہلی فسادات کے دوران ایک احاطے میں ڈکیتی اور آتش زنی کے کیس کی سماعت کے دوران کیا۔ نیز ، عدالت نے اس معاملے میں درج 4 ایف آئی آر کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ ایک جرم کے لیے دوسری ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی اس کی دوبارہ تحقیقات کی جا سکتی ہے۔