ایم پی:اسکول بس حادثہ ،ایک ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-09-2022
ایم پی:اسکول بس حادثہ ،ایک  ہلاک
ایم پی:اسکول بس حادثہ ،ایک ہلاک

 

 

ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں راحت گڑھ-ودیشا روڈ پر چندراکر گاؤں کے نزدیک آج صبح طلباء سے بھری ایک اسکول بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے ایک بچہ ہلاک اور چالیس سے زیادہ طالب علم زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسکول بس قریبی گاوؤں کے بچوں کو لے کر صبح اسکول جارہی تھی کہ راستے میں راحت گڑھ ودیشہ روڈ پر چندراکر گاؤں کے نزدیک بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بس سے نکال کر راحت گڑھ ہیلتھ سینٹر اور ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔ شیلیندر پرتاپ بھگیرتھ (14) ایک طالب علم کی ضلع اسپتال میں موت ہوگئی اور دیگر بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

حادثے میں کچھ بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ بس میں پچاس سے زائد بچے سوار بتائے جاتے ہیں۔

اسکول بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ گووند سنگھ راجپوت نے اس کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے حادثہ میں ایک طالب علم کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ضلع کلکٹر کو مطلوبہ رقم فراہم کرنے کی ہدایت دی۔