راجستھان میں ایک کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ٹیکہ کاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
راجستھان میں ٹیکہ کاری
راجستھان میں ٹیکہ کاری

 

 

جے پور

راجستھان میں عالمی وبا کی روک تھام کے لئے کی ٹیکہ کاری کے تحت منگل تک تقریباََ ایک کروڑ 70 لاکھ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ یکم جون تک ریاست میں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ایک کروڑ 69 لاکھ 37 ہزار 274 خوراکیں لگ چکی ہیں ۔

ان میں ایک کروڑ 36 لاکھ 74 ہزار 97 پہلی خوراک جبکہ 32 لاکھ 63 ہزار 177 دوسری خورا ک شامل ہے۔

اس دوران 60 لاکھ سال سے زیادہ عمرسے کے لوگوں کو 53 لاکھ 64 ہزار 659 افراد کو پہلی خوراک اور 16 لاکھ 70 ہزار 490 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی ہے ۔

اسی طرح 45 سے 59 سال کی عمر کے 54 لاکھ 45 ہزار 958 افراد کو پہلی جبکہ آٹھ لاکھ 13 ہزار 491 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)