عوامی مفادات کی اسکیموں سے پارٹی کو ملی اترپردیش میں فتح : مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ اترپردیش میں بلاک چیرمین کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو حکومت کی پالیسیوں اور عوامی مفاد کی اسکیموں سے اتر پردیش میں زبردست جیت ملی ہے۔ وزیر اعظم نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’اترپردیش میں بلاک چیرمین کے انتخابات میں بھی بی جے پی نے اپنا پرچم لہرایا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی پالیسیوں اور عوامی مفادات کی اسکیموں سے عوام کو جو فوائد حاصل ہوئے ہیں، وہ پارٹی کی بڑے پیمانے پر فتح سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اس جیت کے لئے پارٹی کے تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔ واضح رہے کہ اتر پردیش میں بلاک چیرمین کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شاندار کامیابی ملی ہے