آج عوام کے ساتھ ’من کی بات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-06-2021
من کی بات
من کی بات

 

 

‘ نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں عوام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ یہ پروگرام ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر کیا جاتا ہے۔

 ریڈیو پروگرام من کی بات میں وزیر اعظم مودی آج عوام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ بی جے پی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری کی گئی معلومات کے مطابق وزیر اعظم مودی اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے کے علاوہ منشیات سے متعلق کچھ باتیں کہیں گے۔

یہ پروگرام صبح 11 بجے سے نشر کیا جائے گا۔قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے گزشتہ 25 اپریل کو عوام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے مہاراشٹر کی کووڈ 19 ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر ششانک جوشی سے بات کی تھی۔ ڈاکٹر جوشی کو 2014 میں پدم شری سے بھی نوازا گیا ہے۔وزیر اعظم مودی سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر جوشی نے کورونا وائرس کے میوٹیشن پر بات کی۔انہوں نے کہا تھا کہ 'اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں جس طرح سے ہم اپنے کپڑے بدلتے ہیں، وائرس اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے۔ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور ہم بھی اس لہر پر قابو پالیں گے۔