مودی کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مودی منگل کی شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے
مودی منگل کی شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے

 

 

 نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی منگل کی شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے وزارت صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران مسٹر مودی کے کووڈ ویکسین کی صلاحیت کو بڑھانے پر بات چیت کی امید ہے ۔افسر نے کہاکہ پیر کو حکومت نے یکم مئی سے ویکسینیشن کے تیسرے مرحلہ میں 18برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ٹیکہ کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ کئی ریاستوں نے ویکسین کی کمی کا الزام لگایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹیکہ کی کمی کی وجہ سے کئی مرکز حکومت کے اس دعو ے کے باوجود بند کردیئے گئے کہ ملک میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔

کوو شیلڈ اور کو ویکسین کے بعد حکومت نے ہنگامی حالات میں روس کی اسپوتنک۔وی تیسرے کووڈ۔19ویکسین ’گم کووڈ ویک‘ کا ٹیکہ لگانے کو منظوری دے دی ہے۔ ڈرگس کنٹرولر جنرل انڈیا کی موضوعاتی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ٹیکہ کے ہنگامی استعمال کے لئے اجازت دی گئی ہے۔

مسٹر مودی کی کل ڈاکٹروں اور فارما کمپنیوں کے بعد ان گروپوں کے ساتھ یہ تیسری بات چیت ہوگی۔ انہوں نے 16اپریل کو ملک میں آکسیجن کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ خیال رہے کہ ملک میں اب تک 12.72کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگ چکا ہے۔