جے شنکر سے ازبک این ایس اے وکٹر مخمودوف کی ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-11-2021
 جے شنکر سے ازبک این ایس اے وکٹر مخمودوف کی ملاقات
جے شنکر سے ازبک این ایس اے وکٹر مخمودوف کی ملاقات

 

 

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس. جے شنکر نے بدھ کے روز ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سکریٹری وکٹر مخمودوف سے ملاقات کی اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔خود ہی ٹویٹ کرکے معلومات دیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو ہندوستان میں قومی سلامتی مشیر کی سطح کی علاقائی کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔ اس کانفرنس کی صدارت این ایس اے اجیت ڈوبھال کریں گے۔یہ کانفرنس افغانستان کے حوالے سے منعقد ہوگی۔ معلومات کے مطابق اس کانفرنس میں 7 ممالک کے این ایس اے شامل ہوں گے جو وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کانفرنس میں دہشت گردی، تعصب اور منشیات کی اسمگلنگ پر بات کی جائے گی