دہلی :ایم سی ڈی انتخابات کے دن، 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے چلے گی میٹرو

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
دہلی :ایم سی ڈی انتخابات کے دن، 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے چلے گی میٹرو
دہلی :ایم سی ڈی انتخابات کے دن، 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے چلے گی میٹرو

 

 

 نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعہ کو کہا کہ قومی دارالحکومت میں میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے انتخابات کے دن 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے تمام میٹرو لائنوں پر ٹرین خدمات شروع ہو ں گی۔

ڈی ایم آر سی کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز انوج دیال نے یہاں بتایا کہ 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے تمام لائنوں پر تمام ٹرمینل اسٹیشنوں سے ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی۔

  دیال نے کہا کہ صبح 6 بجے کے بعد ٹرینیں اتوار کے معمول کے کے مطابق پورے دن چلیں گی۔