مولانا جلیل احسن ندوی فکر فراہی اور فکر مودودی کا حسین امتزاج تھے۔مولانا انیس احمد فلاحی مدنی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 15-11-2026
Maulana Jalil Ahsan Nadwi Was a Beautiful Blend of Fikr-e-Farahi and Fikr-e-Maududi: Maulana Anis Ahmad Falahi Madani
Maulana Jalil Ahsan Nadwi Was a Beautiful Blend of Fikr-e-Farahi and Fikr-e-Maududi: Maulana Anis Ahmad Falahi Madani

 



اعظم گڑھ : ۔جامعۃ الفلاح بلریا گنج ۔مولانا جلیل احسن ندوی فکر فراہی اور فکر مودودی کا حسین امتزاج تھے ۔جامعۃ الفلاح میں مسلکی اور فقہی رواداری اور توسع مولانا ندویؒ کی دین ہے۔
 ان خیالات کا اظہار مولانا انیس احمد فلاحی مدنی نے  جامعۃ الفلاح بلریا گنج ، اعظم گڑھ میں دو روزہ عالمی سمینار بعنوان : مولانا جلیل احسن ندویؒ کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطبے کے دوران کیا ۔انھوں نے کہا کہ مولاناجلیل احسن ندوی  مفسر کے علاوہ حدیث اور ادب عربی میں بھی گہری بصیرت رکھتے تھے۔ جامعہ کو ترقی دینے میں جن لوگوں کا اہم رول رہا ہے ان میں مولانا جلیل احسن ندوی ؒ کا نام بھی ہے۔
افتتاحی سیشن  کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا ترانہ جامعہ کے بعد پروفیسر عبید اللہ فہد فلاحی (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے فرما یا  کہ جامعۃ  الفلاح کے علاوہ بیس تعلیمی اداروں کے نمائندے اس سیمینار میں شریک ہوں گے کچھ نمائندے سفر کی پریشانیوں کی وجہ سے سے آن لائن شریک ہوں گے جس کی وجہ سے یہ عالمی سمینار ہوا اس مذاکرے اور سیمینار میں بہترین انداز میں تنقید و تحسین پیش کی جائیں تاکہ احترام باقی رہے پھر تجزیہ و تنقید کے ساتھ تحسین کا پہلو بھی اختیار کریں گے۔
مہمان اعزازی مولانا رضوان احمد فلاحی (لندن) نے آن لائن خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ کے اس دو روزہ سمینار میں مولانا کی شخصی ، علمی اور تحریکی زندگی کے علاوہ مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ ویسے مولانا کی تین امتیازی خصوصیات تھیں (1)تحقیق(2)  تخلیقی طریقہ تدریس (۳) تحریکی - مولانا ندویؒ زندگی بھر معذور رہے پھر بھی تحقیق کرتے  رہے کہ کن آیات میں کیا تحقیق کی جا سکتی ہے ؟ اسی طرح مولانا کا طرز تدریس تخلیقی تھا آپ کی مجلس میں بحث و مباحثہ کی پوری گنجائش تھی لیکن اس مباحثہ سے آیت کا مفہوم سمجھنے میں مدد ملتی تھی کبھی ایسا بھی ہوا کہ آیت میں پوری گھنٹی ختم ہو جاتی ۔ اس طرح مولانا رسمی طور پر ہی   نہیں بلکہ  زندگی بھر تحریک سے جڑے رہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ دو روزہ سیمینار کامیاب ہواور مولانا کی زندگی کے مصدقہ حقائق سامنے آئیں
مولانا نعیم الدین اصلاحی نے اپنے کلیدی خطاب میں  فرمایا کہ آج ہم اس شخص کی زندگی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں جن کی زندگی قرآن و حدیث کی تحقیق میں گزری۔ 
جامعہ الفلاح کی ترقی ، علمی ترقی ، طلبہ کی فکری ترقی میں مسلسل لگے رہے۔ مولانا قرآن کو دستور حیات مانتے ہیں قرآن کا گہرا علم رکھتے ہیں۔مولانا قرآن کی تفسیر، قرآن  پھر حدیث سے کرتے کیونکہ وہ احادیث پر گہری نگاہ رکھتے تھے اور فقہی بصیرت بھی رکھتے تھے۔ اس سمینار میں 74 مقالات پیش کیے جائیں گے جس سے مولانا کی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ پھر مولانا ندویؒ کی کچھ رائے مع دلائل پیش کیں۔ 
اس سمینار میں سات کتابوں کا اجراء عمل میں آیا تفصیل درج ذیل ہے :
(1)ذکر جلیل : مولانا عبد البر اثری فلاحی و   مولانا عبدالرب اثری فلاحی(2) مولانا جلیل احسن ندوی بہ حیثیت مفسر قرآن : ظفر احمد اثری فلاحی (3)افادات جلیل احسن ندویؒ :ظفر احمد اثری فلاحی(4) نگارشارت ظفر: ظفر احمد  ثری فلاحی(5)نامہ ہائے علم و دانش: رضوان احمد فلاحی (لندن) (6)سیرت رسول اسلام: مترجم ذکی الرحمن فلاحی(7) ابلیس جدید اور اسلام: پروفیسر عبید اللہ فہد فلاحی ۔
کلمات تشکر پروفیسر ضیاء الدین ملک فلاحی (معاون کنوینر ) نے پیش کرتے ہوئے تما م مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ مولانا ندوی ؒ کی شخصیت علمی شخصیت تھی مولانا کی شخصیت سمجھنے میں سمینار سے مدد ملے گی اس سمینار میں کی افادیت بعد میں بھی باقی رہے گی ۔مولانا عبید اللہ طاہر فلاحی نے اس سیشن میں نظامت کےفرائض انجام دیئے۔