اردو یونیورسٹی کو راج بھاشا ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-10-2021
اردو یونیورسٹی کو راج بھاشا ایوارڈ
اردو یونیورسٹی کو راج بھاشا ایوارڈ

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کومرکزی حکومت کی ٹاو ¿ن آفیشیل لینگویج عمل آوری کمیٹی (سی او ایل آئی سی)(سنٹرل گورنمنٹ آفس- 1) ، حیدرآباد کی جانب سے قومی زبان ہندی کے فروغ اور استعمال پر انعام سوم دیا گیا ۔

گذشتہ 30 ستمبر2021 کو نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ڈرمٹالوجی اینڈ یونانی میڈیسن، حیدرآباد میں منعقدہ اجلاس میں جناب کے پی شرما ، ڈپٹی ڈائریکٹر (عملآوری) ساوتھ زون آفس ، بنگلورو ، محکمہ سرکاری زبان ، وزارت داخلہ ، حکومت ہند نے یونیورسٹی کو ایوارڈ عطا کیا جسے یونیورسٹی کی ہندی آفیسر ڈاکٹر شگفتہ پروین نے حاصل کیا۔

awaz

بعد ازاں، ڈاکٹر شگفتہ پروین نے ہندی سیل کے اسٹاف کے ہمراہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن سے ملاقات کی۔

پروفیسر عین الحسن اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، پرو وائس چانسلر نے اس کامیابی پر یونیورسٹی کے ہندی سیل کو مبارکباد پیش کی۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے اس ایوارڈ کو مانو کے لیے اعزاز قرار دیا۔