مانو کے فاصلاتی کورسز کے امتحانات کا 14 جولائی سے آغاز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-06-2022
مانو کے فاصلاتی کورسز کے امتحانات کا 14 جولائی سے آغاز
مانو کے فاصلاتی کورسز کے امتحانات کا 14 جولائی سے آغاز

 

 

 آواز دی وائس، حیدرآباد

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام 14 جولائی تا 7 اگست 2022 ، فاصلاتی طرز کے مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایم اے (اردو، تاریخ، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی)، بی اے، بی ایس سی، بی کام، ڈپلومہ ان جرنلزم و ماس کمیونکیشن، سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

 تفصیلی ٹائم ٹیبل یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://manuu.edu.in سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔