سپریم کورٹ کے قریب خودکشی کی کوشش

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-01-2022
سپریم کورٹ کے قریب خودکشی کی کوشش
سپریم کورٹ کے قریب خودکشی کی کوشش

 


 آواز دی وائس،نئی دہلی

سپریم کورٹ کی عمارت کے قریب جمعہ کو ایک شخص نے مبینہ طور پر خود سوزی کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 50 سال کی عمر کے ایک شخص نے اچانک آتش گیر مواد چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے متاثرہ شخص کو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

متاثرہ شخص کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس بات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ اس نے خود سوزی کی کوشش کیوں کی۔