ممتابنرجی آج 4 بجے وزیر اعظم سے کریں گی ملاقات

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ممتابنرجی آج 4 بجے وزیر اعظم سے کریں گی ملاقات
ممتابنرجی آج 4 بجے وزیر اعظم سے کریں گی ملاقات

 

 

 

نئی دہلی 

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی دہلی پہنچ گئی ہیں۔

ممتا پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے درمیان تقریبا 5 دن دہلی میں قیام کرنے جارہی ہیں۔ ادھر ، ممتا آج وزیر اعظم نریندر مودی سے مل سکتی ہیں۔

بنگال میں لگاتار تیسری بار برسر اقتدار آنے کے بعد ممتا کی وزیر اعظم سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ ترنمول کانگریس کے مطابق ، ممتا منگل کو شام 4 بجے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گی۔

اس سے پہلے ، وہ کانگریس قائدین کمل ناتھ ، آنند شرما اور ابھیشیک منو سنگھوی سمیت اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق ، ممتا کے بدھ کے روز صدر رام ناتھ کووند اور کانگریس کے صدر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

مارچ-اپریل میں ہونے والے بنگال انتخابات کے بعد ممتا اور مودی پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ مودی سے ممتا کی ملاقات ایسے وقت ہونے جارہی ہے جب ممتا مرکزی حکومت پر پیگاسس جاسوسی کے تنازعہ اور میڈیا ہاؤسز پر چھاپے جیسے معاملات پر حملہ کررہی ہیں۔