مہاشیوراتری : مذہبی جوش وعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہےتہوار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2021
مہاشیوراتری
مہاشیوراتری

 

 

 اترپردیش میں مہاشیوراتری کے موقع پر لاکھوں عقیدت مند مختلف دریاو ں میں اشنان کررہے ہیں اور مندروں میں بھگوان شیو کی پوجا کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے آج سنگم پر اشنان کے لئے وسیع بندوبست کئے ہیں، جس کے ساتھ ہی آج ماگھ میلے 2021 کا اختتام ہوگا۔ پوری ریاست میں آج صبح سویرے سے ہی شیومندروں میں عقیدت مندوں کی قطاریں دیکھی جاسکتی ہیں۔بڑی تعداد میں عقیدت مند پریاگ راج میں گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر مقدس اشنان کررہے ہیں۔آج مہاشیوراتری کے موقع پر آخری اشنان کے ساتھ ہی پریاگ راج کے سنگم پر جاری سالانہ ماگھ میلے کا اختتام ہوجائے گا۔میلے کے عہدیداروں کے مطابق آج دن میں سنگم پر پانچ لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں کے اشنان کرنے کی امید ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموںوکشمیر میں شیوراتری کا تہوار ”ہیرت“ پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔یہ ایک تین روزہ تہوار ہے جس کا کل آغاز ہوا۔ہمارے نامہ نگار کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عوام کو مہاشیوراتری کی مبارکباد دی ہے۔ مہاشیوراتری کا تہوار پورے جموںوکشمیر میں، کشمیری پنڈتوں کی برادری کے ذریعے وٹکناتھ پوجا کے ساتھ پورے مذہبی جوش وعقیدت سے منایا جارہا ہے۔کشمیری پنڈتوں میں اس تہوار کی بہت اہمیت ہے جو اسے بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کے جشن کے طور پر مناتے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے بھی ہیرت تہوار کے موقع پر کشمیری پنڈتوں کی برادری کو مبارکباد دی ہے۔