مہاراشٹر میں دسویں اور بارہویں کلاس کے بورڈ امتحانات ملتوی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

ممبئی

مہاراشٹر حکومت نے آج ریاست میں کورونا وائرس کے موجودہ بڑھتے معاملوں اور طلباءاور والدین کے درمیان طلباءکی حفاظت اور اُن کے مفادات کے تعلق سے ہونے والے تناو کے تناظر میں دسویں اور بارہویں کلاس کے ریاستی بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی قیادت میں ریاستی تعلیم کے محکمے کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امتحانات منعقد کرنے کیلئے تعلیم کے محکمے کے ذریعے ایک مکمل اور بہتر منصوبہ بند معیاری رہنما ہدایات تیار کی جانی چاہئیں ۔

مہاراشٹر میں کل ایک ہی دن میں اب تک کے سب سے زیادہ کورونا وائرس کے 63 ہزار سے زیادہ نئے معاملوں اور 349 اموات کی خبر ہے