مہاراشٹر: خشک سالی سے متاثرہ 1.5 کروڑ کسانوں کو 5،000 روپے دینے کی منظوری

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 27-10-2026
مہاراشٹر: خشک سالی سے متاثرہ 1.5 کروڑ کسانوں کو 5،000 روپے دینے کی منظوری
مہاراشٹر: خشک سالی سے متاثرہ 1.5 کروڑ کسانوں کو 5،000 روپے دینے کی منظوری

 



نئی دہلی: مہاراشٹر کابینہ نے منگل کے روز ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ 304 تعلقوں میں رہنے والے تقریباً 1.5 کروڑ کسانوں کو دیوالی سے پہلے 5،000 روپے فی کس کی پیشگی امداد دینے کی منظوری دے دی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ وزیر اعلیٰ کے سکریٹریٹ کی جانب سے کابینہ کی ہفتہ وار میٹنگ کے بعد جاری بیان کے مطابق، ان کسانوں کو یہ رقم دی جائے گی جن کی فصلوں کو 33 فیصد سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ رقم براہ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے مستحق کسانوں کے بینک کھاتوں میں بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، 1.5 کروڑ کسانوں کو خشک سالی سے راحت دینے کے لیے فی کس 5،000 روپے کی پیشگی امداد فراہم کرنے پر مجموعی طور پر 7,500 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی ہفتے کے اندر کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم پہنچ جائے۔