مہنت نریندر گری کا سماج کو جوڑنے میں اہم کردار تھا۔اندریش کمار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-09-2021
اندریش کمار کا خراج عقیدت
اندریش کمار کا خراج عقیدت

 

 

نئی دہلی: آواز دی وائس

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے قومی ایگزیکٹو رکن اندریش کمار نے مشکوک حالات میں اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری کی موت پر گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہنت نریندر گری کی موت کو انتہائی افسوسناک اور پریشان کن قرار دیا۔ اندریش کمار نے کہا کہ روحانی روایات سے سرشار ہوتے ہوئے مہنت گری نے سنت سماج کے کئی دھاروں کو آپس میں جوڑنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ رب ان کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔ اس کے ساتھ ہی ، سینئر آر ایس ایس لیڈر نے مہنت گری کی متنازعہ موت پر سوال اٹھایا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔