سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی، قومی رہنماوں کا خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-05-2022
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی، قومی رہنماوں کا خراج عقیدت
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی، قومی رہنماوں کا خراج عقیدت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی سمیت متعدد قومی رہنماوں نے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو، ان کی برسی پر خراج عقیدت۔

 

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کو 31 برس مکمل ہو گئے، تمل ناڈو کے سریپرمبدور میں ایک خودکش بم دھماکے میں ان کی جان چلی گئی تھی، راجیو گاندھی وہاں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرنے کے لئے گئے تھے۔

 سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 31 ویں برسی کے موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے دہلی میں ان کی آخری آرام گاہ 'ویر بھومی' پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر اور راہل گاندھی نے اپنے والد کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’میرے والد ایک وزنری (خیال پرست) رہنما تھے، جن کی پالیسیوں نے جدید ہندوستان کی تشکیل میں مدد کی۔ وہ ایک ہمدرد اور مہربان آدمی تھے اور میرے اور پرینکا کے لیے ایک شاندار والد تھا، جنہوں نے ہمیں معافی اور ہمدردی کی قدر سکھائی۔ میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں اور وہ وقت یاد کرتا ہوں جو ہم نے ساتھ گزارا تھا۔‘‘

 

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو 31 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو کے سریپرمبدور میں ایک خودکش بم دھماکہ کے دوران اس وقت ان کی جان چلی گئی تھی، جب وہ وہاں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے گئے تھے۔

اکتیس برس قبل21 مئی 1991 کو راجیو گاندھی تقریباً 10.15 بجے ریلی کے مقام پر پہنچے تھے۔ وہ گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے تھے اور انہوں نے نیچے اترتے ہی سب کو سلام پیش کیا تھا۔

اسٹیج کی طرف بڑھتے ہوئے ایک خاتون خودکش حملہ آور دھنو نے انہیں ہار پہنانا چاہا لیکن سب انسپکٹر انسویا نے اسے روک دیا۔

تاہم راجیو گاندھی کے کہنے پر انہیں ہار پہنانے کی اجازت دی گئی۔ دھنو نے انہیں ہار پہنایا اور جب وہ ان کے پاؤں چھونے کے لیے نیچے جھکی تو اس نے اس کی کمر پر بندھے بم کا بٹن دبا دیا۔ ایک زوردار دھماکا ہوا اور اس میں راجیو گاندھی کی جان چلی گئی۔