پی این نے کیا ڈیجیٹل پیمنٹ ادائیگی پلیٹ فارم ای روپی لانچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-08-2021
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرم ودی نے پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک ڈیجیٹل پیمنٹ ادائیگی پلیٹ فارم ای روپی کو لانچ کیا۔

ای روپی کو نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا نے اپنے یو پی آئی پلیٹ فارم پر مالیاتی سروس محکمہ، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود وزارت اورنیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

یہ ڈیجیٹل ادائیگی کے لئے مکمل طورپر کیش لیس اور کانٹیکٹ لیس ذریعہ ہے۔ ای روپی ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم ہے جسے پوری طرح سے کیش لیس اور کانٹیکٹ لیس بنایا گیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم یقینی کرے گا کہ لین دین مکمل ہونے کے بعد ہی سروس پرووائڈر کو ادائیگی کی جائے۔

اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ آج ملک ڈیجیٹل گورننس کو ایک نئی جہت دے رہا ہے۔

ای روپی واوچر ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو، ڈی بی ٹی کومزید موثر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔ اس سے ٹارگیٹ، ٹرانسپرینٹ اور لیکیج فری ڈلیوری میں تمام کو بڑی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ہی نہیں اگر کوئی عام ادارہ یا تنظیم کسی کے علاج میں، کسی کی تعلیم میں یا دوسرے کام کے لئے کوئی مدد کرنا چاہتا ہے تو کیش کے بجائے ای روپی دے سکے گا۔ اس سے یقینی ہوگا کہ اس اسکی طرف سے دیا گیا پیسہ اس کام میں لگا ہے جس کے لئے وہ رقم دی گئی ہے