رام لیلا میدان کے کووڈ کیئر سینٹر کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2021
رام لیلا میدان کا کووڈ سینٹر
رام لیلا میدان کا کووڈ سینٹر

 

 

نئی دہلی: آج دہلی کے رام لیلا میدان کے کووڈ کیئر سینٹر کا آغاز ہوا۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس کا دورہ کیا ،انہوں نے کہا کہ میں ان انجینیروں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے صرف پندرہ دنوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ جنہوں نے جنگی پیمانہ پر چوبیس گھنٹے کام کیا اور ایل این جے پی اسپتال کے تحت کام کرنے والے اس سینٹر کو صرف 15 دن میں تیار کردیا جس میں 500 آئی سی یو بیڈس کی تعمیر کی گئی ہے۔ 250 آئی سی یو بیڈز اگلے دو دن میں کامشروع کردیں گے۔

awazurdu