کولم: ساحل سمندر پر جامعہ ملیہ کے طلبا کی صفائی مہم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2023
کولم: ساحل سمندر پر جامعہ ملیہ کے طلبا کی صفائی مہم
کولم: ساحل سمندر پر جامعہ ملیہ کے طلبا کی صفائی مہم

 

کولم:کیرلا کے لائٹ باؤس کوالم بیچ پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ آرکی ٹیکچر کے تیسرے سال کے طلبا نے چودہ مارچ دوہزارتئیس کو بحری آلودگی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں ایک مہم چلائی۔ واضح ہو کہ یہ طلبا ساحلی علاقے کے آرکی ٹیکچر کے مطالعے لیے ایجوکیشنل ٹرپ پر کیرلا گئے ہوئے ہیں۔

مہم کا مقصد لوگوں کو کوڑا کرکٹ اور آلودگی پھیلانے والی اشیا کو یوں ہی پھینک دینے کے مضر اثرات خاص طور سے سمندروں میں پلاسٹک ڈالنے جس سے کے بحری ایکو سسٹم کے لیے انتہائی خطرناک اور مضر ہیں ان کے متعلق آگاہ کرانا تھا۔

سمندروں کو آلودگی سے بچانے کی مہم کے ساتھ پروگرام شروع ہوا جس کے بعد صفائی مہم چلائی گئی۔ اساتذہ اور طلبا نے سمندر کے کنارے سے پلاسٹک اور بے کار چیزیں اکٹھا کیں اور اسے مناسب طور پر ٹھکانے لگایا۔

بحری آلودگی کے انسداد کے لیے اساتذہ اور طلبا نے نعروں سے مزین اشہارات تیار کیے تھے۔

لائٹ باؤس بیچ کوالم کیرالا کے آس پاس کے ماہی گیروں دکان داروں اور دیگر سیاحوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق بتایا۔ یہ صفائی مہم ارارقم خان، ار محمد ظہیر عابدی اور اراکشتا ناگر کی سرپرستی میں انجام پذیر ہوئی جو کہ طلبا کے ساتھ ساحلی علاقوں کے آرکی ٹیکچر کے مطالعے کے لیے ان کے ساتھ ایجوکیشنل ٹرپ پر ان کے ہمراہ گئے ہوئے ہیں۔ فیکلٹی اراکین اور طلبانے مقامی آبادی سے بات چیت بھی کی۔ مقامی لوگوں نے اپنے مسائل اور سروکار سے ان کو آگاہ کرایا اور اپنے آس پاس کی جگہ کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد لیا۔ شرکا نے جب کبھی ضرورت پڑے ان کا تعاون کرنے کا وعدہ