مظفرنگر میں 5 ستمبر کو کسان مہا پنچایت کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-09-2021
مظفرنگر میں 5 ستمبر  کو کسان مہا پنچایت کا انعقاد
مظفرنگر میں 5 ستمبر کو کسان مہا پنچایت کا انعقاد

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں 5 ستمبر 2021 کو کسان مہاپنچایت کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کی اطلاع بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹیکیت نے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راکیش ٹکیت نے اس موقع پر کہا کہ اگر ہمیں روکا گیا تو ہم بیریکیڈ توڑ دیں گے۔

راکیش ٹکیت نے ٹویٹ کیا ہے کہ مظفر نگر میں 5 ستمبر کی کسان مہا پنچایت تاریخی ہوگی۔

 کسان مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اتوار کو اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک مہا پنچایت بلائی گئی ہے۔

بھارتیہ کسان یونین  کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہا پنچایت کے لیے پہنچنے والے لوگوں کی تعداد بتانا ناممکن ہے ، لیکن میں وعدہ کرسکتا ہوں کہ لوگوں کی بڑی تعداد پہنچے گی۔