کیرالہ:زانی کو142 سال قید کی سزا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
کیرالہ:زانی کو142 سال قید کی سزا
کیرالہ:زانی کو142 سال قید کی سزا

 

 

کوزی کوڈ: کیرالہ کی ایک مقامی عدالت نے جمعہ کو ایک 41 سالہ شخص کو دو سال تک نابالغ کی عصمت دری کرنے کے جرم میں 142 سال قید کی سزا سنائی۔پاکسوایکٹ کے معاملے میں کسی مجرم کو سنائی جانے والی یہ سب سے لمبی سزا ہے۔

پٹھان متھیٹا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جسٹس جے کمار جان نے مجرم آنندن پی آر پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

تاہم پولیس کے مطابق آنندن کو کل 60 سال کی سزا کاٹنا ہوگی۔ پولیس کے مطابق آنندن، متاثرہ کا رشتہ دار ہے۔ وہ 2019 میں خاندان کے ساتھ رہنے آیا تھا۔ وہ 10 سالہ بچی کے ساتھ اس وقت زیادتی کرتا تھا جب والدین گھر میں نہیں ہوتے تھے۔