کیجریوال کا بیان ہندستان کا نہیں/جے شنکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-05-2021
ڈاکٹر ایس جے شنکر
ڈاکٹر ایس جے شنکر

 

 

عبدالحیٔ خان/ نئی دہلی ہندستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نےدہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے اس بیان کو انکی ذاتی راۓ بتایا ہے جس میں انہوں نے سنگاپور کے نۓکووڈ ویریٔینٹ سے ہندستان کو با خبر کیا تھا۔جے شنکر نے کہا کہ وزیر اعلی کے پاس کووڈ کے نۓ وےریٔنٹ اور فضایئ پالیسی پر بولنے کا اختیار نہیں ہے۔وزیرخارجہ نے ٹویٔٹ کر کہا کہ سنگا پور اور ہندستان دونوں کورونا کے خلاف لڑائ لڑ رہے ہیں۔اس لڑایٔ میں سنگا پور نے ہندستان کی جو مددکی ہے اس کے لۓ ان کا شکریہ۔ اس سے قبل ہندستان میں سنگا پور کے سفیر نے بھی کیجریوال کے بیان پراعتراض کرتے ہوۓ کہا تھا کہ سنگا پور میں کورونا کی نیٔ قسم پاۓ جانے کی بات میں کوئ سچائ نہیں ہے۔