کیجریوال کا مودی کے نام مکتوب، گھر گھر راشن اسکیم کو منظوری دینے کا مطالبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2021
اسکیم کےلئے خط
اسکیم کےلئے خط

 

 

 دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک مکتوب ارسال کرتے ہوئے دہلی حکومت کی گھر گھر راشن اسکیم کو منظوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیجریوال نے مکتوب کے ذریعے وزیر اعظم سے کہا، اب تک کی سرکاروں نے لوگوں کو 75 سال راشن کی لائن میں کھڑا رکھا، انہیں مزید 75 سال کھڑا مت کیجئے۔ یہ لوگ مجھے اور آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ کیجریوال نے مزید لکھا کہ مرکزی حکومت اس منصوبہ میں بھی تبدیلی کرانا چاہتی ہے، اس کے لئے ہم تیار ہیں۔ براہ کرم اس منصوبہ کے تحت لوگوں کو گھر گھر راشن پہنچانے کی اجازت دے دی جائے۔