کشمیر: دوتصادم،پانچ جنگجو ہلاک:پولیس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-06-2022
کشمیر: دوتصادم،پانچ جنگجو ہلاک:پولیس
کشمیر: دوتصادم،پانچ جنگجو ہلاک:پولیس

 

 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چھتہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان دوران شب چھڑنے والی تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو مارا گیا

جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں اتوار کو چھڑنے والے انکاؤنٹر میں شوکت احمد شیخ سمیت لشکر کے چار جنگجو مارے گئے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ کے چھتہ بل علاقے میں دوران شب چھڑنے والے انکاؤنٹر میں ایک جنگجو مارا گیا۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔ کپوارہ تصادم آرائی کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ کپوارہ تصادم میں شوکت احمد سمیت لشکر طیبہ کے چار جنگجو مارے گئے۔

کپوارہ میں اتوار کو تصادم چھڑ گیا تھا اور دو جنگجو پہلے ہی مارے گئے تھے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ جائے تصادم آرائی سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا

جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اتوار کو اس انکاؤنٹر کے متعلق ایک ٹویٹ میں کہا تھا: ’کمین گاہوں کی تلاشی کے دوران چھپے ہوئے جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم پر فائرنگ شروع کردی‘۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا تھا: ’سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک جنگجو ہلاک ہوا جبکہ گرفتار شدہ جنگجو(شوکت) بھی تصادم میں پھنس گیا‘۔

اس بیچ  جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں دوران شب لٹیروں نے ایک پرائیویٹ بینک سے قریب ایک کروڑ روپیے اڑا لئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک میں دوران شب لٹیروں نے ڈاکہ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکے کے دوران لٹیروں کیش چسٹ تک پہنچے اور نقدی رقم اڑا لینے میں کامیاب ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ رقم کیش چسٹ میں ہی رہ گئی تھی جبکہ کچھ رقم عمارت کے چھت پر پڑی ہوئی تھی تاہم لٹیرے قریب ایک کروڑ روپیے اڑا لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہیں۔