کشمیر: دریائے چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2023
کشمیر: دریائے چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل
کشمیر: دریائے چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل

 

 نئی دہلی : سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں این ایچ -44کے اودھم پور-رام بن سیکشن پر واقع دریائے چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل ہوگیاہے۔ایک سلسلے وارٹوئیٹ میں وزیرموصوف نے کہاکہ یہ شاندار ڈیزائن کیاگیا بیلنس کینٹی لیور پل 118میٹرپرمحیط ہے اوراسے 20کروڑکی لاگت سے تیارکیاگیاہے ۔

جناب گڈکری نے کہاکہ اس پل کے بننے سے دو مقاصد پورے ہونگے۔ پہلا ، چندرکوٹ سے رام بن سیکشن پر بھیڑبھاڑ کم ہوگی اور اس سے بلارکاوٹ گاڑیوں کی نقل وحرکت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی

۔ دوسرا ، اس سے جموں –سری نگرقومی شاہراہ -44پر شری امرناتھ یاتراکے دوران گاڑیوں اورعقیدت مندوں کی بلارکاوٹ آمدورفت کی سہولت حاصل ہوگی ، جس کی شروعات جلد ہونے والی ہے ۔ جناب گڈکری نے کہاکہ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی کی دوراندیش قیادت میں ہم جموں وکشمیر کو غیرمعمولی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے کے ساتھ اپنے عزم پرثابت قدم ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ یہ انقلابی ترقی نہ صرف خطے کے اقتصادی ترقی میں اہم کرداراداکرتی ہے بلکہ ایک اہم سیاحتی مقام کے طورپر اس کی طرف رغبت کو بڑھاتی ہے ۔