کشمیر:میونسپل کونسلراور ایک پولس مین شہید

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-03-2021
کشمیر میں حملہ
کشمیر میں حملہ

 

 

سری نگر ۔مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں ایک میونسپل کونسلراور ایک پولس اہلکار اُس وقت شہید ہو گئے جب آج سہ پہر شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلعےکے سوپور علاقے میں ایک میونسپل دفتر میں دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ کونسلر ریاض احمد اور پولس اہلکار شفقت احمد حملے میں شدید طور سے زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

ایک دوسرے کونسلر شمس الدین پیر بھی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں خصوصی علاج کےلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حفاظتی دستوں نے حملہ آوروں کو پکڑنے کےلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔