ہندوستان میں 28 دن میں کورونا سے 52 صحافیوں کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ہلاک ہونے والوں میں ٹیلی ویزن کی دنیا  کے نامور صحافی روہیت سردانا بھی شامل ہیں
ہلاک ہونے والوں میں ٹیلی ویزن کی دنیا کے نامور صحافی روہیت سردانا بھی شامل ہیں

 

 

 نئی دہلی

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے ایک ہوش ربا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل میں کورونا کے سبب 52 سے زائد صحافی لقمہ اجل بن گئے جبکہ حکومت نےصحافیوں کی ویکسینیشن بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں 18سے 44 سال کے افراد کی آج سے کورونا ویکسینیشن شروع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے صحافیوں کی ویکسینیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ حکومت فرنٹ لائن ورکرز میں صحافیوں کو بھی شامل کرے۔