جموں کشمیر: این آئی اے کےچھاپے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2021
این آئی اے کی چھاپہ ماری
این آئی اے کی چھاپہ ماری

 

 

 سری نگر : وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری جاری ہے۔

وادی میں ممنوعہ تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپہ ماری جاری ہے۔ چالیس سے زائد مقامات پر این آئی اے کی جانب سے چھاپہ مارا جا رہا ہے اور اس کاروائی میں سی آر پی ایف کے علاوہ جے ای آئی کے سینئر افسر بھی شامل ہیں۔ وہیں نوگام علاقے میں قائم فلاح العالم ٹرسٹ پر بھی چھاپہ مارا جا رہا ہے۔

شوپیان ضلع کے ملڈیرہ اور نادی گام علاقے میں ابھی تک دو جگہوں پر چھاپہ مارا ہے۔ اس کے علاوہ پلوامہ کے رانزی پورہ اور کاکاپورہ میں بھی این آئی اے کی کاررواڈی جاری ہے۔