جموں و کشمیر: میڈیکل انٹرن کی ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 21-10-2026
جموں و کشمیر: میڈیکل انٹرن کی ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ
جموں و کشمیر: میڈیکل انٹرن کی ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ

 



سری نگر: جموں و کشمیر میں احتجاج کرنے والے میڈیکل انٹرن کے ساتھ جاری تعطل کو ختم کرتے ہوئے عمر عبداللہ حکومت نے ان کا ماہانہ اعزازیہ 12,300 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے کر دیا ہے۔ یہ اضافہ میڈیکل انٹرن کے اس مطالبے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے ماہانہ اعزازیہ بڑھا کر 30,000 روپے کرنے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔

محکمہ صحت و طبی تعلیم کے کمشنر اور سکریٹری کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق، ’’جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے انٹرن، بشمول بیرون ملک سے طبی تعلیم حاصل کرکے آنے والے فارغ التحصیل طلبہ (ایف ایم جی)، کا ماہانہ اعزازیہ 12,300 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے کرنے کی منظوری دی جاتی ہے۔

یہ اضافہ یکم اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔‘‘ جموں و کشمیر کے میڈیکل انٹرن ماہانہ اعزازیہ بڑھانے کے مطالبے پر ستمبر میں بھی ہڑتال کر چکے تھے۔ 8 ستمبر کو حکومت نے انٹرن سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگا تھا۔ تاہم، مقررہ مدت گزرنے کے باوجود یقین دہانی پوری نہ ہونے پر انٹرن نے منگل کو دوبارہ ہڑتال شروع کر دی تھی۔ اس کے بعد حکومت نے اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔