جامعہ ملیہ : تمام کورسز فوری طور پر آن لائن موڈ میں منتقل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-10-2026
جامعہ ملیہ : تمام کورسز  فوری طور پر آن لائن موڈ میں منتقل
جامعہ ملیہ : تمام کورسز فوری طور پر آن لائن موڈ میں منتقل

 



نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیمپس میں حفاظت اور سلامتی سے متعلق خدشات کے پیش نظر یونیورسٹی کے تمام کورسز کو فوری طور پر آن لائن موڈ میں منتقل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اگلے حکم تک نافذ رہے گا۔

یونیورسٹی کے دفتر رجسٹرار کی جانب سے 24 اکتوبر کو جاری کردہ سرکاری نوٹس میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔ یہ اقدام طلبہ یونین کی بحالی کے مطالبے پر جاری طلبہ کے احتجاج کے درمیان کیا گیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جاری طلبہ کے احتجاج کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار نے احتجاج کرنے والے طلبہ سے براہ راست بات چیت کی ہے۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق جاری احتجاج کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب رجسٹرار یا یونیورسٹی کے کسی دوسرے سینئر عہدیدار نے مظاہرین سے آمنے سامنے گفتگو کی ہے۔