اسرو کا جلوہ برقرار:برازیل کے سٹلائیٹ کو لانچ کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-02-2021
اسرو نے برازیل کے سٹلائیٹ لانچ کیا
اسرو نے برازیل کے سٹلائیٹ لانچ کیا

 

 

حیدرآباد: نیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل)کے پہلے تجارتی مشن میں اسرو نے برازیل کے امیزون 1اور دیگر 20سٹلائیٹس کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے آج کامیابی کے ساتھ چھوڑا ۔ خلائی ایجنسی کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی سی 51کا استعمال کرتے ہوئے سٹلائیٹس کو 10.23بجے چھوڑاگیا۔

پی ایس ایل وی سی 51،این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہے۔امیزون۔1اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہے جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہے جو ہندوستان سے چھوڑاگیا۔امیزون 1،نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ(آئی این پی ای)کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے۔اس سٹلائیٹ کے ذریعہ امیزون علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی کے لئے استعمال کنندوں کو ریموٹ سنسنگ ڈاٹا فراہم کرتے ہوئے موجودہ ڈھانچہ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور بزازیل کے خطہ میں متنوع زراعت کا تجزیہ کرنے میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔

 

 

 

 بیس دیگر سٹلائیٹس میں اسرو کے آئی این ایس۔2ٹی ڈی،آئی این۔اسپیس کے چار اور ایک ستیش دھون ایس اے ٹی اور این ایس آئی ایل کے 15سٹلائیٹ شامل ہیں۔پی ایس ایل وی۔سی 51،پی ایس ایل وی کا 53واں مشن ہے۔پی ایس ایل وی۔سی/51امیزون 1،محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔

سال 2021میں اسرو کا یہ پہلا مشن اورایس ڈی ایس سی شار سے 78واں خلائی مشن ہے۔