ہند-آسیان ڈیجیٹل ایکشن پلان 2022 منظور

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-01-2022
ہند-آسیان ڈیجیٹل ایکشن پلان 2022 منظور
ہند-آسیان ڈیجیٹل ایکشن پلان 2022 منظور

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستان کے ساتھ آسیان(ASEAN) کے وزراء (ADGMIN) کی دوسری میٹنگ میں ہند-آسیان ڈیجیٹل ایکشن پلان 2022 کو منظوری دی گئی ہے۔

وزارت مواصلات نے آج یہاں جاری ہونے والے بیان میں بتایا کہ کل ورچوئل طورپر منعقدہ میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزیر مملکت برائے مواصلات دیوسنگھ چوہان اور میانمار کے ٹرانسپورٹ ومواصلات کے وزیر ایڈمرل ٹن آنگ سان نے کی۔

ہند-آسیان ڈیجیٹل ایکشن پلان 2022 چوری اور جعلی موبائل ہینڈ سیٹس کے استعمال سے نمٹنا، ملک بھر میں عوامی انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی نیٹ ورک انٹرفیس سسٹم کی تیاری، صلاحیت سازی اور اطلاعاتی ومواصلاتی ٹیکنالوجی کے اشتراک کے میدان میں ابھرتے ہوئے پہلوؤں پر معلومات، وغیرہ شامل ہیں۔

اس ایکشن پلان سے اطلاعاتی ومواصلاتی ٹکنالوجی میں موجودہ اور مجوزہ پروجیکٹوں سے ہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان تعاون کو تقویت ملے گی۔ ADGMIN آسیان (ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز) کے دس ممالک - برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے مواصلاتی وزراء کے سالانہ اجلاس کا فورم ہے۔

اس اجلاس میں ڈائیلاگ پارٹنر ممالک – آسٹریلیا، کناڈا، چین، یورپی یونین، ہندوستان، جاپان، جمہوریہ کوریا، نیوزی لینڈ، روس، برطانیہ اور امریکہ بھی شریک ہیں۔ ڈیجیٹل شمولیت اور انٹیگریشن کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، اجلاس میں علاقائی ڈیجیٹل تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق مختلف متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈیجیٹل وزراء کی موجودگی میں مسٹر چوہان نے اس بات پر زور دیا کہ اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آزادی اظہار، انسانی حقوق اور معلومات کی آزادانہ ترسیل کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جبکہ شہریوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں حصہ لینے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں دیہی علاقوں کے لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔