انڈین یونین مسلم لیگ کے صدرایس ایچ ایس تھنگل کا انتقال

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-03-2022
انڈین یونین مسلم لیگ کے صدرایس ایچ ایس تھنگل کا انتقال
انڈین یونین مسلم لیگ کے صدرایس ایچ ایس تھنگل کا انتقال

 

 

ارناکولم (کیرالہ):انڈین یونین مسلم لیگ کے صدر اور ممتاز مذہبی لیڈر پنکڈ سید حیدرعلی شہاب تھنگل اتوار کو انتقال کرگئے

ان کی عمر74 برس تھی۔ تھنگل گزشتہ کچھ مہینوں سے بیمار تھے۔

ان کا انتقال ارناکولم ضلع کے انگاملی کے ایک نجی اسپتال میں ہوا۔

تھنگل کانگریس کی زیر قیادت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ میں بھی بڑے رہنما تھے

، کیرالہ میں مسلم علماء کی ایک بااثر تنظیم سمستھا کیرالہ جمعیۃ العلماء کے نائب صدر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

وہ ملاپورم میں مقیم پناکڈ تھنگل خاندان کے سب سے سینئر فرد تھے جو روایتی طور پر آئی یو ایم ایل کی سیاست میں حتمی رائے رکھتا ہے۔

وہ 2009 میں اپنے بڑے بھائی سید محمد علی شہاب تھنگل کی وفات کے بعد آئی یو ایم ایل کے صدر بنے تھے۔