انڈین کوسٹ گارڈ نے جہاز گنگا-1 کے 9 عملے کو بچایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
جہاز  کے  عملے  کو  بچاتےانڈین  کوسٹ  گارڈ  کے  جوان
جہاز کے عملے کو بچاتےانڈین کوسٹ گارڈ کے جوان

 

 

پورٹ بلیئر/انڈمان نکوبار: انڈین کوسٹ گارڈ نے 23 جون 2021 کو پورٹ بلیئر کے قریب ڈوب رہے جہاز گنگا -1 کے نو عملے کو بحافظت بچا لیا ہے۔

انڈین کوسٹ گارڈ (The Indian Coast Guard) کو پورٹ بلیئر کے جنوب مشرقی حصے سے جہاز گنگا-1 کے خطرے میں ہونے کا الرٹ ملا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جہاز گنگا -1 گذشتہ 22 جون 2021 کو تعمیراتی ساز وسامان لوڈ کرکے 9 عملے کے ساتھ پورٹ بلیئر کے لئے روانہ ہوا تھا۔

اس جہاز کو 23 جون 2021 کے ابتدائی اوقات میں اپنی منزل پر پہنچنا تھا۔ تاہم جہاز کے عملے کو انجن روم میں خطرے کا احساس ہوا اور انہوں نے حکام کو با خبر کرنے کے لئے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا۔

انڈین  کوسٹ  گارڈ  (آئی سی جی) نے پورٹ مینجمنٹ بورڈ (پی ایم بی)، پورٹ بلیئر کے ساتھ مل کر تلاشی اور بچاؤ (ایس اے آر) کارروائی فوری طور پر شروع کر دی۔ جس میں آئی سی جی کے جہازوں اور پی ایم بی ٹگ ’اوسین مارول‘ حفاظت کے لئے تعینات کئے گئے۔

آئی سی جی جہاز سی-146 اور آئی سی جی جہاز سی -412 کو امداد کی خاطر فوری طور پر معمول کی تعیناتی کے لیے کام میں لگا دیا گیا۔ آئی سی جی جہاز درگا وائی دیش مکھ اور پی ایم بی ٹگ ’اوسین مارول‘ فوری امداد کے لئے ڈیمج کنٹرول ٹیم اور سیلابی سازو سامان کے ساتھ پورٹ بلیئر سے روانہ ہوئے۔ خطرے سے دو چار جہاز کے عملے کو بچالیا گیا۔

فی الحال اُن کے محفوظ ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم ایک عملے کے پیر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور آئی سی جی جہاز سی -146 کے ذریعے کامیابی سے خالی کرا لیا گیا۔ عملے کو پورٹ بلیئر لایا گیا اور وہاں ان کے طبی بندو بست کے لیے جی بی پنت اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔