ہندوستان کے پہلےچھوٹے سیٹلائٹ لانچ وہیکل نے اڑان بھری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2022
ہندوستان کے پہلےچھوٹے سیٹلائٹ لانچ وہیکل نے اڑان بھری
ہندوستان کے پہلےچھوٹے سیٹلائٹ لانچ وہیکل نے اڑان بھری

 

 

سری ہری کوٹہ: ہندوستان کی پہلے چھوٹے سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایل وی) نے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ (ای او ایس -2) اور ایک شریک مسافر سیٹلائٹ آزادی سیٹ کے ساتھ اتوار کو یہاں ستیش دھون خلائی مرکز (ایس ڈی ایس سی) سے اڑان بھری علی الصبح 2.بجکر اٹھارہ منٹ پر التی گنتی شروع ہوئی.

اس موقع پر اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ، اسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن اور مسٹر کے سیون اور مشن کنٹرول سینٹر کے سائنسدان موجود تھے۔

جیسے ہی راکٹ نے اڑان بھری، نارنجی رنگ کے دھویں کا ایک غبار آسمان پر اڑتا ہوا نظر آیا اور ایسا لگا جیسے اس نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہو۔ ایس ایس ایل وی 34 میٹر لمبا ہے جو پی ایس ایل وی سے تقریباً 10 میٹر کم ہے۔ پی ایس ایل وی کے 2.8 میٹر کے مقابلے اس کا قطر دو میٹر ہے۔

ایس ایس ایل وی کا لفٹ آف ماس 120 ٹن ہے، جبکہ پی ایس ایل وی کا وزن 320 ٹن ہے، جو 1,800 کلوگرام تک آلات لے جا سکتا ہے۔