ہندوستان اور قازقستان نے مستقبل پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 08-10-2026
ہندوستان اور قازقستان نے مستقبل پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا
ہندوستان اور قازقستان نے مستقبل پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا

 



آستانہ: ہندوستان اور قازقستان نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی شراکت داری کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے مزید قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات قازقستان میں ہندوستان کے سفیر وائی کے سیلاس تھنگل اور قازقستان کے نو مقرر کردہ نائب وزیر خارجہ ارمان اساگالیئیف کے درمیان ملاقات میں سامنے آئی۔قازقستان میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور مضبوط ہندوستان۔ قازقستان شراکت داری کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے مزید قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے۔ باہمی مفاہمت کو مزید گہرا کرنے اور ہندوستان و قازقستان کے درمیان مستقبل پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیر اعظم نریندر مودی اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے نئی دہلی میں 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ملاقات کے دوران قازقستان کے ساتھ ہندوستان کے گہرے تاریخی اور تہذیبی روابط کو اجاگر کیا اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاست۔ تجارت۔ دفاع اور سلامتی۔ رابطہ کاری۔ توانائی۔ اہم معدنیات۔ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز۔ تخلیقی معیشت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے عوام کے باہمی مفاد کے ساتھ ساتھ خطے میں امن۔ استحکام۔ ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر توکایف نے 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے 12 ستمبر کو بھارت منڈپم میں وزیر اعظم مودی کی جانب سے سربراہ اجلاس میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی تھی۔